مزاح کے شہنشاہ منور ظریف کی آج برسی منائی جا رہی ہے

منور ظریف نے 36 سال عمر پائی اور 29 اپریل 1976 کو لاہور میں انتقال پا گئے۔


APP April 29, 2017
منور ظریف نے 36 سال عمر پائی اور 29 اپریل 1976 کو لاہور میں انتقال پا گئے۔ فوٹو: فائل

29 اپریل 1976 کو 36 برس کی عمر میں داغ مفارقت دینے والے فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کو ہم سے بچھڑے 41 برس بیت گئے۔

منور ظریف 2 فروری 1940 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔ انھوں نے اپنے 16 سالہ فلمی کیرئیر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔

واضح رہے کہ منور ظریف نے 36 سال عمر پائی اور 29 اپریل 1976 کو لاہور میں انتقال پا گئے۔ منور ظریف کی آخری فلم کا گانا '' پل بھر دی ہوے تے پاویں سوسال زندگی گزاروں ہس کے بہت مشہور ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں