یتیم بچوں کی مدد کے لیے باکسر عامر اور شلپا شیٹھی متحد

کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آ گاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ یتیم بچے رہتے ہیں، اداکارہ


INP April 29, 2017
کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آ گاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ یتیم بچے رہتے ہیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نژاد باکسر عامر خان بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا کے یتیم بچوں کی مدد کے لیے امدادی رقم جمع کرنے کے لیے کنسرٹ کا اہتمام کرنے جارہے ہیں، جو 29 اپریل کو برطانیہ میں ہو گا۔

باکسر عامر خان اور شلپا شیٹھی نے تییم بچوں کی مدد کے لیے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ کا مقصد دنیا کو اس بات سے آ گاہ کرنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دنیا میں سب سے زیادہ 40ملین یتیم بچے رہتے ہیں اور وہ اس کنسرٹ کے لیے برطانیہ کے ایک پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیا کی اہم شخصیات کو جمع کریں گے۔ علاوہ ازیں ابرار الحق بھی اس کنسرٹ میں پرفارم کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں