صدرکابجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پربرہمی کااظہار

ایوان صدرمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس،رمضان میںمسئلے پرقابوپایاجائے،صدرکی ہدایت


Online July 31, 2012
ایوان صدرمیں اعلیٰ سطح کا اجلاس،رمضان میںمسئلے پرقابوپایا جائے،صدرکی ہدایت فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری کی صدارت میں پیر کی شب ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظمپرویزاشرف ،وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، وزیر پانی و بجلی احمد مختار ، وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ،وزیر پٹرولیم عاصم حسین اور واپڈا حکام نے شرکت کی ،

اس موقع پر صدر نے بجلی کی غیر اعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ پر برہمی کااظہارکیا، آئی این پی کے مطابق وزارت پانی وبجلی کے حکام نے اجلاس کو بتایاکہ بحران پاور ہائوسز ٹرپ کرنے اور مظفر گڑھ میں بجلی کے ٹاور گرنے کے باعث پیدا ہوا ،

چشمہ پاور پلانٹ ون اور ٹو نے دوبارہ پیداوار شروع کردی، نیشنل گرڈ میں 650 میگا واٹ بجلی شامل ہونے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی ہوگی، صدر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر ہرممکن قابو پایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں