ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کانوٹی فکیشن مسترد کرتے ہیں ترجمان پاک فوج

ڈان لیکس تحقیقات سے متعلق نوٹی فکیشن نامکمل ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 29, 2017
ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر فوٹو/فائل

KARACHI: تر جمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔



ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔ ڈان لیکس سےمتعلق نوٹی فکیشن نامکمل ہے، نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہیں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈان لیکس کی رپورٹ پر طارق فاطمی عہدے سے برطرف



دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ڈان لیکس کی خود تحقیقات کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے کیونکہ پاک فوج کے خیال میں رپورٹ میں پوری حقیقت سامنے نہیں آئی اور فوج معاملے کی مکمل تحقیقات کروانا ضروری سمجھتی ہے۔



ذرائع کے مطابق ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ میں پرویز رشید کو بری الذمہ قرار نہیں دیا گیا تھا تاہم پاک فوج ڈان لیکس کے معاملے پر قوم کے سامنے مکمل سچ لانا ضروری سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ خبر پر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید اور ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور کے علاوہ ملٹری انٹیلی جنس ،آئی ایس آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ شامل تھا۔ کمیٹی نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی، جس کے 16 اجلاسوں میں گواہوں سے بیانات لئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں