کترینہ کی فیس بک کے بعد انسٹا گرام پر بھی دبنگ انٹری

اداکارہ کے انسٹاگرام پراکاؤنٹ بنانے کے بعد محض ایک ہی روزمیں 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے


ویب ڈیسک April 29, 2017
اداکارہ اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلاتی ہیں: فوٹو: فائل

اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر انٹری دینے والی اداکارہ کترینہ نے اب انسٹاگرام پر بھی دبنگ انٹری دے دی ہے۔

دنیا کے دیگرشعبوں کی طرح بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں، اس سے ناصرف ان کی شہرت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان کی فلموں کی تشہیر بھی ہوتی ہے اوراب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو شاید سمجھ آ ہی گیا ہے کہ سوشل میڈیا کسی بھی اسٹارکی مقبولیت کو برقرار رکھنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول نے گزشتہ برس اپنی 33 ویں سالگرہ پرسوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پرانٹری دی تھی جب کہ اب اداکارہ نے انسٹاگرام کی ایپ پربھی زبردست انٹری دے دی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پرانٹری دے دی

کترینہ کے انسٹاگرام پراکاؤنٹ بنانے کے بعد محض ایک ہی روزمیں 10 لاکھ سے زائد فالوورزہوگئے جس کے بعد اداکارہ کو ایک ہی روزاتنے زیادہ فالوورز کی جانب سے فالو کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹس کو ماہر میڈیا مینیجرز اور ڈیجیٹل کمپنیوں کے ذریعے چلاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |