امریکی صدر نے شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام قرار دیدیا

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے، امریکی صدر


ویب ڈیسک April 29, 2017
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے، امریکی صدر، فوٹو؛ فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کو ناکام قرار دیدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بیلسٹک میزائل تجربے پر اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ چین کی خواہشات کے برخلاف ہے اور اس نے یہ تجربہ کرکے چینی صدر کی خواہشات کی بھی توہین کی لیکن یہ میزائل تجربہ ناکام رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو حملہ کر دیا جائے، ٹرمپ کا فوج کو حکم

اس سے قبل شمالی کوریا نے صوبے پیونگن میں بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم تجربے کی کامیابی اور ناکامی کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی لیکن امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ



واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم جاری کیا تھا کہ شمالی کوریا میزائل کا دوسرا تجربہ کرے تو پیانگ یانگ پر حملہ کردیا جائے جس کے بعد چین اور روس نے اپنی فوج کو جزیرہ نما کوریا سے ملنے والی سرحدوں پر تعینات کردیا تھا جب کہ شمالی کوریا نے بھی فوج اور بھاری ہتھیاروں کی تنصیب شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |