ایران کیخلاف پابندیوں سے خود مغرب زیادہ متاثرہےاحمدی نژاد

پابندیوں کا ایرانی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا مغرب زیادہ خوش نہ ہو.


January 21, 2013
ایٹمی پروگرام پرامن ایرانی عوام کا حق ہے ،کسی صورت بند نہیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

QUETTA: ایران کے صدرمحموداحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں نے ایران سے زیادہ خود مغربی ممالک کو متاثر کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران پر اقتصادی پابندیوں کے اثرات کے بارے میں انھوں نے کہا کہ مغربی پابندیوں نے ایران کو اتنا متاثر نہیں کیا جس سے وہ اتنا خوش ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مغرب کو یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ پابندیوں کا ایران کی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا لہذا اپنی ناکامی کو چھپانے کی خاطر تشہیری مہم کا آغاز کیا گیاہے تاکہ یہ کہاجا سکے کہ ایران کے خلاف پابندیاں موثر رہی ہیں، ایٹمی پروگرام پرامن اورایرانی عوام کا حق ہے ،کسی صورت بند نہیں کریں گے۔

8

انھوں نے کہاکہ ایران کے خلاف پابندیوں نے ایران سے زیادہ خود مغربی ممالک کو متاثر کیا ہے،ایران کی جانب سے مغربی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنا اس سلسلے کی ایک مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی حکومت ملکی مصلحتوں کے پیش نظر اقتصادی شعبوں میں مختلف فیصلوں پر عمل کرتی ہے اورمغرب کی جانب سے پابندیوں کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں