ترکی نے ’’وکی پیڈیا‘‘ بلاک کردی

تیکنیکی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف انتظامی اقدامات اٹھائے گئے، حکام


ویب ڈیسک April 29, 2017
تیکنیکی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف انتظامی اقدامات اٹھائے گئے، حکام۔ فوٹو: فائل

ترک حکام نے کوئی بھی وجہ بتائے بغیر ملک میں معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا بلاک کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے معلوماتی ویب سائٹ وکی پیڈیا غیر معینہ مدت تک کے لئے بلاک کردی جب کہ اس حوالے سے کوئی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ حکام کا مختصربیان میں کہنا ہے کہ تیکنیکی اور قانونی جانچ پڑتال کے بعد وکی پیڈیا کے خلاف قانون کے مطابق انتظامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ترک حکام نے ملک کے نامور اخبار حریت سمیت دیگر میڈیا کو بھی بلاک کردیا تاہم اس حوالے سے حکام کو فل کورٹ کی ہدایات درکار ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں حکام کو عدالت کی طرف سے احکامات موصول ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ترک اخبار حریت کے مطابق حکام نے وکی پیڈیا کو ایسے افراد کی تحریر ہٹانے کی درخواست کی تھی جو دہشت گردوں کی معاونت اور دہشت گرد گروہوں سے روابط رکھتے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھائے جانے پر ملک بھر میں وکی پیڈیا کو بلاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں