دوسرے بڑے ریاستی ادارے نے وزیراعظم كی بد دیانتی پر مہر تصدیق ثبت كردی نعیم الحق

فوج جیسے اہم ریاستی ادارے كے خلاف وزیراعظم كا اس قسم كی سازش میں ملوث ہونا انتہائی شرمناك ہے، ترجمان پی ٹی آئی

فوج جیسے اہم ریاستی ادارے كے خلاف وزیراعظم كا اس قسم كی سازش میں ملوث ہونا انتہائی شرمناك ہے، ترجمان پی ٹی آئی، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ دوسرے بڑے ریاستی ادارے نے نواز شریف كی بد دیانتی پر مہر تصدیق ثبت كی اورایك مرتبہ پھر ثابت ہوا كہ نواز شریف قوم سے جھوٹ بولنے كے ''عادی مجرم'' ہیں۔


تحریك انصاف كی جانب سے مركزی ترجمان نعیم الحق كے جاری بیان میں كہا گیا ہے كہ ڈان لیكس پر كمیشن کا معاملہ سلجھانے کے لیے نہیں دبانے کے لیے بنایا گیا جب کہ دوسرے بڑے ریاستی ادارے نے نواز شریف كی بد دیانتی پرمہرتصدیق ثبت كی اورایك مرتبہ پھر ثابت ہوا كہ نواز شریف قوم سے جھوٹ بولنے كے ''عادی مجرم'' ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ اللہ الحق ہے اور باطل كے مقدر میں رسوائی ہے، سپریم كورٹ كا پانچ ركنی بینچ نواز شریف كو جھوٹا قرار دے چكا ہے۔ انہوں نے كہا كہ نواز شریف نے ایك مرتبہ پھر پاناما لیكس اور ماڈل ٹاؤن كمیشن كی طرح قوم كی آنكھوں میں دھول جھونكنے كی كوشش كی، افواج پاكستان جیسے اہم ریاستی ادارے كے خلاف وزیراعظم كا اس قسم كی سازش میں ملوث ہونا انتہائی شرمناك ہے، افواج پاكستان كے بارے میں نواز شریف كا مؤقف مودی كی رائے كے قریب تر ہے، یہ قوم اب نواز شریف كو مزید برداشت نہیں كرے گی۔
Load Next Story