ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن آئندہ اقدامات کے لیے ہے اسحاق ڈار

صرف ایک دستاویز کو سمجھنے سے نہ معاملہ کلیئر ہوگا اور نہ ہی سمجھ آئے گی،وزیرخزانہ

صرف ایک دستاویز کو سمجھنے سے نہ معاملہ کلیئر ہوگا اور نہ ہی سمجھ آئے گی،وزیرخزانہ، فوٹو؛ فائل

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن آئندہ اقدامات کے لیے ہے جب کہ اس کی ایک دستاویز کو سمجھنے سے معاملہ کلیئر نہیں ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ڈان لیکس کی رپورٹ پر طارق فاطمی عہدے سے برطرف


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن آئندہ اقدامات کے لیے ہے جب کہ صرف ایک دستاویز کو سمجھنے سے نہ معاملہ کلیئر ہوگا اور نہ ہی سمجھ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے صرف پیرا 18 کی منظوری دیتے ہوئے سفارشات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا اور اسی کے تحت ایکشن لینے کا کہا گیا ہے جب کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے نوٹی فکیشن پر جواب دے چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیوزلیکس پر نوٹیفکیشن جاری ہی نہیں ہوا تو بھونچال کیوں آگیا

اسحاق ڈار نے لوڈشیڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد تھا، اب 10 ہزار میگاواٹ آئندہ سال سسٹم میں آئے گی جب کہ 25ہزار میگاواٹ سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 سالوں میں ٹیکس وصولوں میں 60 فیصد اضافہ کیا اور پاکستان انفرااسٹرکچر بینک کے قیام کے لیے مذاکراتی عمل مکمل کرلیا ہے جب کہ گزشتہ چھ ماہ سے عالمی سطح پر پاکستان کے حوالے سے تاثر تبدیل ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ سے پاکستانی پیسے کی واپسی کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
Load Next Story