جسٹس جاوید اقبال ایبٹ آباد کمیشن کے بھی سربراہ رہے

ایبٹ آباد آپریشن، میمواسکینڈل اور دیگر معاملات پر بھی بااختیار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیے گئے۔

ایبٹ آباد آپریشن، میمواسکینڈل اور دیگر معاملات پر بھی بااختیار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پیپلزپارٹی کی حکومت مختلف قومی معاملات پر موجودہ آزاد عدلیہ کے ججوں پر ہی مشتمل کمیشن تشکیل دیتی رہی ہے۔


ایبٹ آباد آپریشن، میمواسکینڈل اور دیگر معاملات پر بھی بااختیار اور غیرجانبدار کمیشن تشکیل دیے گئے اور اب کامران فیصل کیس میں بھی موجودہ عدلیہ کے ریٹائرڈ جج اور ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال کو کمیشن کا سربراہ بناکر عدلیہ پر پھر اظہار اعتماد کردیا ہے ،تاکہ معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات ہوسکے ۔ تنقید کرنے والوں کو اب تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

نیب کے رینٹل پاور کیس کے تحقیقاتی افسر کامران فیصل کی موت جن حالات میں ہوئی ان میں شکوک و شبہات کا جنم لینا فطری امر تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں حاضر سروس آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی موت کے حوالے سے بھی یہ کہا گیا تھا کہ ان کی موت غیرطبعی ہے لیکن بعدازاں تحقیقات میں یہ دعوے غلط ثابت ہوئے۔ کامران فیصل کیس میں بھی فوری تبصرے کرنے سے بہتر ہے کہ انکوائری کا انتظار کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story