پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے مایوس ہو کر بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے آرمی چیف
پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑا رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ
SUKKUR/HYDERABAD/KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت سرحدی علاقوں میں پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے مایوس ہو کر نہتے کشمیریوں کے خلاف جارحیت کررہا ہے اور بھارتی فوج کا تشدد ہر لحاظ سے ریاستی تشدد ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور جی او سی مری نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے۔ سربراہ پاک فوج نے کہا کہ بھارت سرحدی علاقوں میں پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے مایوس ہو کر نہتے کشمیریوں کے خلاف جارحیت کررہا ہے اور بھارتی فوج کا تشدد ہر لحاظ سے ریاستی تشدد ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک افغان عسکری حکام کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ، آئی ایس پی آر
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیر اور پاکستانی عوام کا جذبہ بڑھ رہا ہے، پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا، کشمیریوں کو خوف اور جبر کے بغیر رہنے کا پورا حق ہے اور پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑا رہے گا۔