حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے فی لیٹر کمی کی سمری ارسال کی تھی


ویب ڈیسک April 30, 2017
پیٹرول کی قیمت 74 اور ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، وزیر خزانہ فوٹو : فائل

KARACHI: حکومت نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا اور مئی کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا جب کہ لائٹ ڈیزل کو بھی 44 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا جا رہا ہے، پیٹرول کی قیمت 74 اور ڈیزل کی قیمت 83 روپے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں ایک، ایک روپے فی لیٹر کمی کی سمری ارسال کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |