ایل اوسی پرکشیدگیامین فہیم کادورہ بھارت منسوخ

پونچھ،راولا کوٹ تجارت شروع نہ ہوسکی،بھارت نہ جانیکی وجہ ذاتی ہے،وزیر تجارت


Online January 21, 2013
پونچھ،راولا کوٹ تجارت شروع نہ ہوسکی،بھارت نہ جانیکی وجہ ذاتی ہے،وزیر تجارت فوٹو: فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پیداہونے والی کشیدگی کے باعث ایک طرف تو پونچھ اور راولاکوٹ تجارت شروع نہیں ہوسکی۔

دوسری طرف وفاقی وزیرتجارت مخدوم امین فہیم نے بھی دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔کنٹرول لائن پر چھکن داباغ میںتجارت کے انچارج عبدالحمید نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے تاجر فی الحال تجارت بحال نہ کرنے پر اتفاق کر چکے ہیں۔

8

وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے میڈیاکو بتایا کہ وہ 27سے 29جنوری تک آگرہ میں ہونیوالی تجارتی کانفرنس میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ہونیوالے سمجھوتے میںوہ اہم فریق ہیں اور انھیں 27جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ جاناہے جہاںانکے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں