قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کااجلاس28جنوری کوہوگا

عذراافضل کی صدارت میں4نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا،سیکریٹری دفاع کوبھی بلوالیاگیا


INP January 21, 2013
عذراافضل کی صدارت میں4نکاتی ایجنڈے پرغورہوگا،سیکریٹری دفاع کوبھی بلوالیاگیا فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی 28 جنوری کو اپنے اہم اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

کمیٹی نے پشاور ایئر بیس پر حملے سمیت گزشتہ سال دفاعی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقاتی رپورٹس طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو عذرا افضل کی زیرصدارت ہوگا جس میں 4 نکاتی ایجنڈا زیر غورلایاجائیگا۔اجلاس میں فضائی راستوں سے سامان لے جانے سے متعلق بل پر بھی غور ہو گا۔

12

کمیٹی کے اجلاس میں پاک بحریہ کی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے کیونکہ کمیٹی کو پاک بحریہ کی ہائوسنگ سوسائٹیوں میں بے قاعدگیوں کی شکایات ملی ہیں ۔ 28 جنوری کو ہونے والے دفاعی کمیٹی کے اجلاس میںسیکریٹری دفاع کو بھی طلب کیاگیا ہے ۔ اجلاس میں گزشتہ سال کے دوران کیے جانے والے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |