لانگ مارچ اپوزیشن کے اتحاد کی وجہ سے ناکام ہوا منور حسن

تحریک انصاف سے مفاہمت کا امکان زیادہ ہے تاہم انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا


Numainda Express January 21, 2013
امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث ناکامی کا شکار ہوا ہے، مارچ کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا۔

مرکز تعلیم و تحقیق میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تابعدار حکومت چاہتا ہے، جو ڈو مور کے مطالبے سے انکار نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔

13

انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال پر منور حسن نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کے زیادہ امکانات ہیں، تاہم انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |