بلوچستان حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کرے صدر زرداری
صوبے کی ترقی اورمسائل کے حل سے غافل نہیں ہیں، ہرممکن مدداورتعاون فراہم کریں گے،گورنر مگسی سے فون پر گفتگو
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل سے غافل نہیں، بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد اور تعاون کریگی۔
جلد بلوچستان کا دورہ کرونگا اور مسائل کے حل کیلیے سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈر سے ملاقاتیں کروں گا، بلوچستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان میں قیام امن کیلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ وہ اتوار کو گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسی سے ٹیلی فون پر گفتگوکررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد موجودہ صورت حال، قیام امن اور دیگر امور پر صدر مملکت کو تفصیل سے آگاہ کیا۔
صدر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، ہم بلوچستان کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریںگے اور بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریںگے۔
صدرنے گورنربلوچستان کو ہدایت دی کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیاجائے اورعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ صدر نے گورنر بلوچستان کو ہدایت کی کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے مربوط پالیسی ترتیب دی جائے نیز آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انھوںنے کہا ہے کہ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔