کراچی کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں عمران خان

جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آجاتا اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے،چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک April 30, 2017
جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آجاتا اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوسکتے،چیئرمین تحریک انصاف فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن یہاں کا پیسہ ایان علی جیسے لوگ دبئی لے کر جارہے ہیں۔

کراچی میں ''حقوق کراچی ریلی'' کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس لئے اس شہر کی حیثیت کے مطابق یہاں سہولتیں ہونی چاہئیں تھیں لیکن بدقسمتی سے یہاں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور سڑکوں پر سیوریج کا پانی دکھائی دیتا ہے اور جو پیسہ کراچی اور اندرون سندھ میں خرچ ہونا چاہیئے تھا وہ ایان علی جیسے لوگوں کے ذریعے دبئی جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام نہیں آجاتا اس وقت تک سیوریج، پانی، ٹرانسپورٹ اور صفائی جیسے مسائل حل نہیں ہوسکتے، خیبرپختونخوا میں 30 فیصد فنڈ بلدیات کو جاتا ہے جب کہ میئر کراچی بھی کہتے ہیں کہ ہمیں کے پی کے جیسا نظام دیا جائے۔

چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، اگر یہاں کا پیسہ چوری ہوگا تو کراچی کے لوگوں کے مسائل کس طرح حل ہوں گے تاہم کراچی کے مسائل کے حل کے لئے یہاں کے لوگوں کے ساتھ سڑکوں پر نکلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں بااختیار بلدیاتی نظام تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی جیسے مسائل کا حل ممکن نہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹا شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، جب تک ملک کا گاڈ فادر گھر نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوسکتی کیوں کہ ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر جیسے ادارے ان کے ماتحت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تحریک انصاف کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب پرویز مشرف نے انہیں جیل میں ڈالا تو موٹو گینگ فرار ہوگیا تھا لیکن کلثوم نواز نے بھرپور مقابلہ کیا، ہم کلثوم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس قوم کے بچے اور خواتین گو نواز گو کہنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |