ڈان لیکس کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان

حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔


عامر خان May 01, 2017
حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حکمراں مسلم لیگ کی وفاقی حکومت نے طے کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرقانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور اس معاملے پر عسکری قیادت کی مشاورت اور ان کو اعتماد میں لیکر مزید اقدام کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈان لیکس کے معاملے پر جلد عسکری قیادت کو اعتماد میں لے گی اور ان کے تحفظات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان تحفظات کو دور کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اگر ضروری ہوا تو اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے جبکہ حکومتی سطح پر طے ہوا ہے کہ اس معاملے کو جلد ازجلد رابطے اور باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں