مزدوروں کے عالمی دن پر آج جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی

محنت کشوں کو معاشی اور طبی حق دیا جائے،مزدور کی کم ازکم تنخواہ 30 ہزار روپے کی جائے، مقررین


Staff Reporter May 01, 2017
محنت کشوں کو معاشی اور طبی حق دیا جائے،مزدور کی کم ازکم تنخواہ 30 ہزار روپے کی جائے، مقررین۔ فوٹو: فائل

مزدوروں کا عالمی دن آج کراچی میں بھی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

مزدور رہنماؤں نے ریلیوں اور تقریبات سے خطاب میں کہا کہ محنت کشوں کو معاشی اور طبی حق دیا جائے، مزدور ریلیاں نکالی جائیں گی، مزدور کانفرنسیں، سیمینارہوںگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے تحت یوم مئی پر ریلیاں جلسے اور سیمینار منعقد ہوںگے، سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کی جانب سے مزار قائد سے پریس کلب تک مشترکہ ریلی نکالی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے تحت ٹاور سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی پریس کلب پر مختلف مزدور تنظیموں کے تحت جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، ریلوے ورکرز یونین کراچی ڈویژن کے تحت کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک جلسہ منعقد کیا جائے گا جس سے جنرل سیکرٹری جنید اعوان اور رانا شہزاد خطاب کریں گے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے مزدور کی کم ازکم تنخواہ 30ہزار روپے کرنے گھر کی تعمیر کے لیے حاصل کردہ چھوٹے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر پاکستان ڈپلوما انجینئرز فیڈریشن سندھ کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ یکم مئی مزدورطبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے، انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور کے موقع پروطن عز یزکے بلند ہمت محنت کشوں کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے لیکن بد قسمتی سے گز شتہ کئی سال سے حکمرانوں نے یوم مزدور پر تعطیل کا اعلان تو کیا لیکن مزدور طبقے کے حقوق کے حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا، آج یوم مزدور کے دن ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضا فہ کیا جائے،

علاوہ ازیں مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے جوائنٹ سیکر یٹری وسیم احمد نے کہا کہ یکم مئی 1886کو شکاگو کے محنت کشوں اور مزدوروں نے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کے ظالمانہ اور غلامانہ رویہ کے خلاف پر امن علم بغاوت بلند کیاجس کے بدلے میں لاتعداد محنت کشوں کا اپنا جائز حق مانگنے کی سزا بہیمانہ تشدد اور اپنی قیمتی جانوں کی قربانی کی صورت میں ادا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں