کابل میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ 3 اہلکار ہلاک درجنوں زخمی

افغان آرمی نے 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد عمارت کو حملہ آوروں سے خالی کرایا جس میں 5 طالبان بھی ہلاک ہوئے۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
افغان آرمی نے 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد عمارت کو حملہ آوروں سے خالی کرایا جس میں 5 طالبان بھی ہلاک ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

پولیس ہیڈ کوارٹر پر طالبان کے خودکش حملے کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ روڈ پر واقع افغان پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے سے طالبان خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی ٹکرادی اور 4 خودکش حملہ آور ہیڈ کواٹر کی عمارت میں داخل ہوگئے جس کے بعد افغان دارالحکومت 9 گھنٹے تک دستی بموں اور فائرنگ کی آواز سے گونجتا رہا۔

افغان آرمی نے 9 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد عمارت کو حملہ آوروں سے خالی کرایا جس میں 5 طالبان بھی ہلاک ہوئے۔ افغان ٹی وی کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں