فیس بک اور ٹویٹر کا اہم فیچر واٹس ایپ میں شامل

نئے فیچر کی بدولت واٹس ایپ میں صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔


ویب ڈیسک May 01, 2017
نئے فیچر کی بدولت واٹس ایپ میں صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔ (فوٹو: فائل)

واٹس ایپ میں جلد ہی ایک نئے فیچر کا اضافہ ہونے والا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صارفین اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو سب سے اوپر رکھ سکیں گے۔

یہ فیچر بہت پہلے سے فیس بک اور ٹویٹر پر موجود ہے جس کے ذریعے کسی پوسٹ کو ہمیشہ سب سے اوپر (pin to top) رکھا جاسکتا ہے البتہ یہ سہولت صرف ایک پوسٹ کے لیے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا مزید نئے فیچرزمتعارف کرنے کا اعلان

نئے واٹس ایپ فیچر کی بدولت صارفین کے لیے یہ ممکن ہوگا کہ اپنی تین پسندیدہ ترین چیٹس کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھ سکیں گے تاکہ انہیں تلاش کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔ سب سے اوپر رکھی جانے والی چیٹس کی نوعیت انفرادی بھی ہوسکتی ہے اور وہ گروپ چیٹس بھی ہوسکتی ہیں۔

فی الحال یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بی-ٹا ورژن 2.17.162 اور 2.17.163 میں دستیاب ہے جنہیں پلے اسٹور یا ''اے پی کے مرر'' سے بطور بی-ٹا ٹیسٹر رجسٹر ہونے کے بعد ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: خبردار! واٹس ایپ پر آنے والی ہر تصویر پر کلک نہ کریں

فیس بُک کی طرح واٹس ایپ میں بھی ''سب سے اوپر'' رکھی گئی چیٹس اس وقت بھی سب سے اوپر ہی رہیں گی کہ جب دوسری چیٹس میں نئے پیغامات موصول ہورہے ہوں۔ واٹس ایپ کی جانب سے فی الحال اس فیچر کو عوامی سطح پر پیش کرنے کےلیے کوئی تاریخ تو نہیں دی گئی ہے لیکن اندازہ ہے کہ یہ فیچر اسی ماہ کسی نئی واٹس ایپ اپ ڈیٹ کے ساتھ دستیاب ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں