فلم فیئر ایوارڈز ’’برفی‘‘ اور’’کہانی‘‘ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لیجنڈ بھارتی ہدایت کار چوپڑا کو بھی تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
موسیقار پریتم کو’’برفی‘‘ کےلئے بہترین دھنیں ترتیب دینے پرایوارڈ ملا، فلم ’جب تک ہے جان‘‘ کےلئے گلزار نے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ جیت لیا. فوٹو وکی پیڈیا

بالی ووڈ کے 58واں فلم فیئر ایوارڈز میں فلم ''برفی'' اور''کہانی'' نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا.


ہندی فلمی صنعت کے سب سے معتبر فلم فیئرایوارڈ کی رنگارنگ تقریب ممبئی کے یش راج اسٹوڈیومیں سجائی گئی، فلم انڈسٹری کے نامورستاروں اورحسین چہروں نےتقریب کو چار چاند لگا دئیے، 58واں ایوارڈ میلے میں فلم ''برفی'' سال کی بہترین فلم قرار پائی جب کہ اسی فلم کے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔


بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ودیا بالن کوملاجنہوں نے فلم 'کہانی'میں اپنی اداکاری سے جیوری کے دل جیت لئے، جب کہ سال 2012 کے بہترین ہدایت کار کا ایورڈ فلم ''کہانی'' کے ہدایت کارسجائے گھوش کو دیا گیا۔


موسیقار پریتم کو''برفی'' کےلئے بہترین دھنیں ترتیب دینے پرایوارڈ ملا، فلم 'جب تک ہے جان'' کےلئے گلزار نے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ جیت لیا جب کہ اسی فلم کےلئے اداکارہ انوشکا شرما کو بہترین معاون اداکارہ قرار دیا گیا، حال ہی میں وفات پانے والے لیجنڈ بھارتی ہدایت کار چوپڑا کو بھی تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں