پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں آؤٹ ڈورز کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ کررہےہیں


ویب ڈیسک January 21, 2013
لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں آؤٹ ڈورز کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ کررہےہیں فوٹو ایکسپریس

پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے اس دوران جناح اسپتال لاہورمیں کیمپ لگانے پرکشیدگی کےباعث پولیس طلب کرناپڑی۔

لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اسپتالوں میں آؤٹ ڈورز کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ کررہےہیں جبکہ جناح اسپتال میں انتظامیہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان کیمپ لگانے پر کشیدگی ہو گئی جس پر انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی ۔

فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز گذشتہ کئی روز سے ہڑتال پرہیں جبکہ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے ، ینگ ڈاکٹرز ملتان کے ترجمان ڈاکٹر علی نےکہا کہ حکومتی حربے کامیاب نہيں ہوں گے .

دوسری جانب مریضوں کا کہنا ہے کہ روز روز کی ہڑتال سے تنگ آگئےہیں، ہڑتالی ڈاکٹرز کو نوکریوں سےنکالاجائے، اسپتال انتظامیہ کےمطابق چند ڈاکٹرز ہڑتال پر ہیں ،ان کی جگہ دوسر ے ڈاکٹرڈیوٹی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں