فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرورانا دوگبتی کا ایک آنکھ سے نا بینا ہونے کا اعتراف

بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی، بھارتی اداکار


ویب ڈیسک May 01, 2017
بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی، بھارتی اداکار، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکار رانا دوگبتی نے چیٹ شو میں دائیں آنکھ سے نابینا ہونے کا اعتراف کرکے سب کو حیران کردیا۔

اداکار رانا دوگبتی نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں فلم ''دم مارو دم '' سے کیا اور ہندی سنیما میں خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکے تاہم وہ ٹالی ووڈ میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اداکار کو شہرت 2015 میں شہرہ آفاق فلم ''باہو بلی'' سے ملی لیکن اب اسی کامیاب اداکار نے ایسا اعتراف کیا ہے جس نے سب کوہلا کر رکھ دیا ہے۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سنیما کی تاریخ کی کامیاب ترین فلم ''باہو بلی 2'' میں شہزادے کے روپ میں رانا دوگبتی نے خوب شہرت حاصل کی ہے اور اسی حوالے سے اداکار نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ایک رئیلٹی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ایک آنکھ سے نا بینا ہونے کا اعتراف کرکے سب کو دنگ کردیا ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:''باہو بلی 2'' نے نمائش کے پہلے ہی روز تاریخ بدل دی

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک آنکھ سے اندھا ہوں اور میں صرف اپنی بائیں آنکھ سے دیکھ سکتا ہوں جب کہ بچپن میں ایک مردہ شخص کی آنکھ مجھے عطیہ کی گئی تھی لیکن آج تک اس آنکھ میں کبھی روشنی نہیں آئی لہٰذا میں بائیں آنکھ بند کرلوں تو مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔



رانا دوگبتی کی جانب سے ایک آنکھ سے نا بینا ہونے کے اعتراف نے ساری انڈسٹری کو حیران کردیا ہے کیوں کہ اداکار نے کبھی بھی اپنی اس کمی کا احساس کسی کو نہیں ہونے دیا جب کہ سوشل میڈیا پر اداکار کے اعتراف کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ان کی حقیقی زندگی کو جدوجہد کی مثال قرار دیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=4IzSapQ1Y1w

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔