شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عمر کے تعین کےلئے پولیس سرجن کے سامنے پیش کیا گیا،دوسری جانب مقدمے میں شاہ رخ جتوئی کے دو عزیزوں کو بھی نامزد کردیاگیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےوکلا صفائی کی درخواست پرشاہ رخ جتوئی کی عمر کےتعین کےلئےمیڈیکل بورڈبنانےکا حکم دیا تھا۔ پولیس سرجن نے شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ کیا اور سول اسپتال سےاس کا ایکسرے بھی کرایا۔ملزم کی عمر کی تصدیق کےلئےپولیس سرجن کی رپورٹ مقدمےکی آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش کردی جائے گی۔
ادھرشاہ زیب قتل کیس میں مزیدپیشرفت ہوئی ہے اورپولیس نے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں شاہ رخ جتوئی کے کزن سلمان جتوئی اور قریبی دوست آصف کو بھی نامزدکرلیاہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق دونوں شاہ زیب قتل کیس میں شریک ملزم ہیں،پولیس ان کی گرفتاری کےلئےچھاپے مار رہی ہے،ملزموں کی گرفتاری کےبعدعدالت سےان کاریمانڈبھی لیاجائے گا۔