ہیوی ویٹ چیمپئن جوشوا ولادیمیر کلٹشکو سے دوبارہ مقابلے کیلئے تیار
جوشوا 19مقابلوں میں فتوحات کے ساتھ اپنے کیریئر میں تاحال ناقابل شکست ہیں
برطانوی باکسر انتھونی جوشوا ہیوی ویٹ ٹائٹل کیلئے ولادیمیر کلٹشکو سے دوبارہ مقابلہ کرنے کیلیے تیارہیں تاہم ان کے یوکرینی حریف نے فوری طور پر حامی بھرنے سے انکار کردیا ہے۔
فتح کے بعد پریس کانفرنس میں جوشوا نے کہا کہ اگر کلٹشکو ری میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں تاہم ان کے 41 سالہ حریف نے مسلسل دوسری شکست کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے کسی تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :برطانوی باکسر انتھونی جوشوا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے
ویمبلے اسٹیڈیم میں جوشوا نے سابق یونیفائیڈ ورلڈ چیمپئن کلٹشکو کو 11 ویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا تھا۔ دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا، پانچویں راؤنڈ میں جوشوا نے کلٹشکو کو زوردار پنچ رسید کرتے ہوئے رنگ میں گرایا تھا جب کہ یوکرینی باکسر نے اس سے اگلے راﺅنڈ میں جوشوا کو گرا کر بدلہ چکایا تھا تاہم 11 ویں راؤنڈ میں جوشوا کے زوردار پنچ پر کلٹشکو گرنے کے بعد اٹھ نہیں سکے تھے۔ جوشوا نے گذشتہ 18 مقابلے ناک آؤٹ کی بنیاد پر جیتے ہیں جب کہ وہ تمام 19مقابلوں میں فتوحات کے ساتھ اپنے کیریئر میں تاحال ناقابل شکست ہیں۔