’’باہو بلی  2‘‘ نے 3 دن میں 500 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا

فلم نے 3 روز میں بھارت سے 391 کروڑ اور دنیا بھر میں 135 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا

فلم نے 3 روز میں بھارت سے 391 کروڑ اور دنیا بھر میں 135 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا، فوٹو؛ فائل

بھارتی فلم ''باہو بلی 2'' نے 3 دن میں بھارت سمیت دنیا بھر میں 526 کروڑ کا بزنس کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

فلم ''باہو بلی 2'' نے بھارتی سنیما کی تاریخ ہی بدل ڈالی ہے اور باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ روندھتے ہوئے آگے بڑ ھ رہی ہے جب کہ فلم نے نمائش سے قبل ہی 500 کروڑ کا ہندسہ پار کرلیا تھا لیکن نمائش کے 3 دن میں ہی باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے حیران کن ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:''باہو بلی 2'' نے نمائش کے پہلے ہی روز تاریخ بدل دی

''باہو بلی 2'' کو تیلگو، تامل، ملیالم اور ہندی زبانوں میں پیش کیا گیا ہے جس نے 3 دن میں ہی بھارت میں 391 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جب کہ دنیا بھر میں بھی فلم کمائی میں پیچھے نہیں اور اب تک 135 کروڑ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 526 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔




فلم کے ہندی ورژن نے بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی عامر خان کی فلم ''دنگل''اور سلمان خان کی ''سلطان'' کو بھی باکس آفس پر پچھاڑ دیا ہے اور 3 دن میں ہی بھارت میں 128 کروڑ کا بزنس کرکے حکمران خانز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔



واضح رہے کہ ہدایتکار راج مولی کی فلم''باہو بلی 2''2015 میں ریلیز ہوئی فلم کا سیکوئل ہے۔
Load Next Story