عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کا یتیم بچہ گود لینے کا فیصلہ
عامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پہلے ہی گیمبیا میں ایک یتیم خانہ بنانے کا اعلان کر چکے ہیں
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گیمبیا سے ایک یتیم بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق باکسرعامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی طرف سے اہلیہ کے ہمراہ افریقی ملک گیمبیا گئے اور یتیم خانے کا دورہ کیا۔ عامر خان نے کہا ہے کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر دل بہت دکھی ہوا اور خواہش تھی کہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جاتا لیکن اس نیک کام کا آغاز ایک بچہ گود لے کر کریں گے جب کہ بچے کو کفالت میں لینے کیلئے سخت طریقہ کار سے گزرنا ہو گا۔
عامر خان نے کہا کہ غریب ممالک میں اسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں تاکہ غریبوں کی مدد ہو سکے۔ عامر کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا کہ اسلام ہمیں یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے، بچہ گود لے کر اچھی پرورش کی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عامر خان اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پہلے ہی گیمبیا میں ایک یتیم خانہ بنانے کا اعلان کر چکے ہیں جس کے ساتھ ایک اسکول اور اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔