سپریم کورٹ میں دہری شہریت رکھنے والے 20 ارکان کی فہرست پیش

نئی فہرست میں شامل کئی ارکان د ہری شہریت کے باعث پارلیمنٹ سے پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک January 21, 2013
نئی فہرست میں شامل کئی ارکان د ہری شہریت کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوچکے ہیں، ذرائع. ڈیزائن ارم شیخ

سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ نے سپریم کورٹ میں دہری شہریت رکھنے والے مزید 20 ارکان پارلیمنٹ کی فہرست پیش کردی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو لکھے گئے ایک خط میں شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سمیت رکن پارلیمنٹ شبین رضوی، آریش کمار، طیب حسین، ندیم احسن، حیدرعباس رضوی، عبدالمعید صدیقی، فوزیہ اعجاز، طاہرعلی جاوید، جمیل اشرف، مراد علی شاہ، صادق علی میمن، محمد علی شاہ، عسکری رضوی، رضا ہارون، انجینئر جاوید اقبال سرکئی، فائزہ اصغر، دونیا عزیز، عارف عزیز شیخ اور جمیل ملک دہری شہریت رکھتے ہیں۔

شہناز شیخ کے مطابق عدالت حتمی فیصلے تک ان سے تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے حکم پر عمل روک دے کیونکہ ان ارکان سے واجبات وصول کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، ذرائع کےمطابق نئی فہرست میں شامل کئی ارکان دوہری شہریت کے باعث پارلیمنٹ سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں