شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلیے مؤثر اقدامات اٹھارہے ہیں لاہور پولیس چیف

شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، کیپٹن (ر) امین وینس


سید مشرف شاہ May 01, 2017
شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، کیپٹن (ر) امین وینس، فوٹو؛ فائل

سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کا کہنا ہےکہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھارہی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق محمد امین وینس نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد كی مانیٹرنگ كے لیے سی آر او برانچ كو مزید منظم اور اپ گریڈ كرنے كے لیے ہر ممكن وسائل بروئے كار لائے جائیں، جیلوں میں بند تمام جرائم پیشہ افراد كے علاوہ تھانوں میں گرفتار ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد كا ڈی این اے بینك بنایا جائے اور ان كے شناختی كارڈز اور موبائل نمبرز بھی ریكارڈ میں موجود ركھے جائیں تا كہ دوبارہ كسی بھی واردات یا جرم كرنے كی صورت میں انہیں باآسانی قانون كی گرفت میں لایا جا سكے۔

امین وینس نے كہا كہ جرائم پیشہ افراد كی ضمانتیں دینے والے ضامنوں پر بھی كڑی نظر ركھی جائے كیونكہ ان جرائم پیشہ افراد كی پشت پناہی كرنے والے افراد ہی ان كے لیے ضامنوں كا انتظام كرتے ہیں تاكہ جرائم پیشہ افراد كے غائب ہونے كی صورت میں ایسے پشت پناہوں كے ذریعے ان تك پہنچا جا سكے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں كے جان ومال كے تحفظ كے لیے پولیس موثر اقدامات كررہی ہے، جرائم پیشہ عناصر كے خلاف شہر میں سخت كریك ڈاؤن كیا جارہا ہے، شہر میں گشت كے نظام كومزید بہتر كیا گیا ہے لہٰذا شہریوں كو بھی چاہیے كہ وہ جرائم پیشہ عناصر كی نشاندہی كریں تاكہ شہر جرائم سے پاك ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔