كے الیكٹرك نے كراچی كے عوام كو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سراج الحق

كے الیكٹرك كو عوام كے 200 ارب روپے واپس كرنے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک May 01, 2017
كے الیكٹرك كو عوام كے 200 ارب روپے واپس كرنے ہوں گے، امیر جماعت اسلامی، فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد نعمان

جماعت اسلامی پاكستان كے امیر سینیٹر سراج الحق نے كہا ہے كہ كے الیكٹرك نے كراچی كے عوام كو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ناجائز طور پر 200 ارب روپے وصول كیے ہیں۔

کراچی گورنر ہاؤس کے سامنے کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ كے الیكٹرك نے كراچی كے عوام كو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور ناجائز طور پر 200 ارب روپے وصول كیے ہیں، اربوں روپے كا منافع كمایا ہے لیكن كراچی كے عوام كو كوئی ریلیف نہیں دیا گیا، عوام كو لوڈ شیڈنگ كے بدترین عذاب میں مبتلا كیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم كیوایم اور پیپلزپارٹی دونوں نے كے الیكٹرك كو تحفظ فراہم كیا ہے اور اس كی لوٹ مار میں یہ دونوں پارٹیاں برابر كی شریك رہی ہیں، درحقیقت كے الیكٹرك كراچی كے عوام كے لیے ایك اژدھا بن گئی ہے۔

سراج الحق نے كہا كہ دھرنے كے شركا گورنر ہاؤس كے باہر بیٹھے ہیں، اگر گورنر سندھ كراچی كے عوام كا یہ مسئلہ حل نہیں كراسكتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ آكر اس دھرنے میں بیٹھ جائیں کیونکہ احتجاجی دھرنا عوام كے مسائل كے حل تك جاری رہے گا اور كے الیكٹرك كو عوام كے 200 ارب روپے واپس كرنے ہوں گے۔ سراج الحق نے مطالبہ كیا كہ صدرپاكستان ممنون حسین جن كا تعلق كراچی سے ہے وہ فوری طور پر كراچی كے عوام كا یہ مسئلہ حل كرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں