پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار کیلیے ترک صدر کی پیشکش کا خیرمقدم

امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 02, 2017
امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا، ترجمان دفتر خارجہ ، فوٹو؛ فائل

KARACHI: ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ ترک صدر طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت کے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جب کہ پاکستان نے ان کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی تشویش ہے اور امریکا سمیت عالمی برادری نے بھی مسئلہ کشمیرکے حل کی ضرورت پر زور دیا تھا جب کہ پاکستان نے انسانی حقوق اورمسئلے کے حل کے لیے بیانات اورکوششوں کا خیرمقدم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں