پاک فوج پر بھارتی الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے خواجہ آصف

امید کرتے ہیں کہ بھارت اپنی طرف سے ایسے حالات کو مزید خراب ہونے سے روکے گا،وزیر دفاع

امید کرتے ہیں کہ بھارت اپنی طرف سے ایسے حالات کو مزید خراب ہونے سے روکے گا،وزیر دفاع ۔ فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پار کرنے کے الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پار کرنے کے الزامات اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے کشیدگی کوہوا دینے کی کوشش قابل مذمت ہے۔



خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پار کرنے کے الزامات کا مقصد ما حول کو بگاڑنا، مقبوضہ کشمیر کے مسائل سے توجہ ہٹانا اور پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں :فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا بھارتی الزام جھوٹ پر مبنی ہے، آئی ایس پی آر

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور ہم کنٹرول لائن پر امن قائم رکھنے کے عزم پر قائم ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بھارت اپنی طرف سے ایسے حالات کو مزید خراب ہونے سے روکے گا۔



خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک فوج اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کی حامل ہے جب کہ ایل او سی کی خلاف ورزی اور لاشیں مسخ کرنے کا سوال ہی نہیں ہوتا۔



واضح رہےکہ بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا تھا کہ پاک فوج نے ایل او سی کے قریب اس کے فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشیں مسخ کردی تھیں جس کی پاک فوج نے سختی سے تردید کی ہے۔
Load Next Story