جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ

دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپورکارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 02, 2017
دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپورکارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

جنوبی وزیرستان کے قریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا جس پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں