سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا اسفند یار ولی

دہشت گردی صرف اے این پی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اسفند یار ولی


ویب ڈیسک January 21, 2013
ملک میں جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں کر لیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اسفندیارولی فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشتگردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

پشاورمیں باچا خان اور عبدالولی خان کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یارولی کا کہنا تھا اے این پی کی مکمل توجہ اب خیبرپختونخوامیں امن قائم کرنے پرہے اورجب تک کہ ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں کر لیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

اسفندیارولی نے نے کہا کہ دہشت گردی صرف اے این پی کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک دہشت گردی کوختم نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں