برطانیہ نے نسلی منافرت کے الزام پر سائیکلسٹ گیانی کو معطل کردیا

گیانی نے تسلیم کیا کہ ان کا رویہ غلط تھا اور وہ اس معاملے پر کیون ریزا سے معافی بھی مانگ چکے ہیں

گیانی نے تسلیم کیا کہ ان کا رویہ غلط تھا اور وہ اس معاملے پر کیون ریزا سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔ فوٹو: گیٹی

برطانیہ نے نسلی منافرت پر سائیکلسٹ گیانی موسکون کو 6 ہفتوں کے لیے معطل کردیا، انھوں نے ٹور آف رومینڈی کے دوران کیون ریزا کو نسلی تعصب کا نشانہ بنایا تھا۔


برطانوی ٹیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلنری میٹنگ میں ٹور آف رومینڈی کے دوران پیش آنے والے واقعے کا جائزہ لینے کے بعد نا صرف گیانی کو تحریری وارننگ جاری کی گئی ہے بلکہ ان پر 6 ہفتوں کے دوران ریس میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب گیانی انھوں نے تسلیم کیا کہ ان کا رویہ غلط تھا اور وہ اس معاملے پر کیون ریزا سے معافی بھی مانگ چکے ہیں جوکہ قبول بھی کرلی گئی ہے، انھیں خبردار کیا گیا ہے کہ آئندہ اگر ایسی غلطی دہرائی تو پھر ان کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا جائے گا۔
Load Next Story