مفاد پرست عناصر فلم انڈسٹری کی راہ میں رکاوٹ ہیں نور

 نوجوان نسل فلم میکنگ میں عمدہ کام کررہی ہے، اسی طرح نئے چہرے بھی بڑی سکرین پر اپنا رنگ جما رہے ہیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar May 02, 2017
فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوتے ہی پاکستان میں انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بننے کا رجحان بڑھ رہا ہے، ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: نیٹ

فلم اسٹار نور نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نئے دورکا آغاز ہوتے ہی یہاں انٹرنیشنل معیارکی فلمیں بننے کا رجحان اب زورپکڑنے لگا ہے تاہم اگر منفرد موضوعات کی فلموں کو جونہی جدید ٹیکنالوجی سے سجایا اورسنوارا جاتا ہے تو پھران کودیکھنے والے ' واہ واہ ' کرتے ہوئے سینما گھروں سے باہرنکلتے ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے، لیکن کچھ مفاد پرست اس شعبے کی بہتری میں ہمیشہ سے رکاوٹ بنے رہتے ہیں۔ مگراب فلم میکنگ کے میدان میں بہت سی سنچریاں بنانے والے نوجوان جلوہ گرہورہے ہیں۔ کوئی اداکاری کررہا ہے توکوئی ڈائریکشن، کوئی میوزک ترتیب دے رہا ہے توکوئی آوازکا جادوچلارہا ہے، اسی طرح کوئی رائٹنگ کے میدان میں اتررہا ہے توکوئی فلمسازی کے شعبے میں کام کررہا ہے۔ میں نے بھی اپنے کیرئیرکی پہلی فلم کی ڈائریکشن کی اوراب اس شعبے میں مزید کام کررہی ہوں۔

نور نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ موجودہ ملکی حالات میں لواسٹوری، کامیڈی فلم بنانی چاہیے۔ بعدازاں ایک سوال کے جواب میں نور نے کہا کہ بطورڈائریکٹرایک فلم کا گیت شوٹ کیا اوراس کی کوریوگرافی بھی مجھے ہی کرنے کا موقع ملا۔ یہ ایک نیا تجربہ تھا لیکن اپنے فنی سفرکی بدولت اس مشکل ٹاسک کوبخوبی انجام دیا اورمستقبل میں اس طرح کے کچھ منفرد پروجیکٹس کرتی دکھائی دونگی۔ جہاں تک بات فلموں میں اداکاری کی ہے تو ایکٹنگ میں میرے خون میں شامل ہے۔ جب بھی مجھے کوئی اچھوتا اورچیلنجنگ کردار آفر ہوگا، سلور سکرین پر نظر آؤں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں