جنرل ظہیرامریکا سے غیراعلانیہ ایجنٹوں کامعاملہ اٹھائینگے

انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے اوردہشتگردی کیخلاف تعاون میںاضافے کے معاہدے پربھی بات ہوگی

انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے اوردہشتگردی کیخلاف تعاون میںاضافے کے معاہدے پربھی بات ہوگی

COLOMBO:
آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام آج امریکاکے دورے پر روانہ ہورہے ہیں، ان کا تین روزہ کل شروع ہوگا۔ دورے میںوہ سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈپیٹریاس سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ بڑ ھانے اورکاؤنٹر ٹیررزم تعاون میں اضافے کے معاہدے پر بھی بات کریں گے۔


ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان میںسی آئی اے کے غیراعلانیہ ایجنٹوں کی موجودگی کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس آئی کاعہدہ سنبھالنے کے بعدیہ ان کاامریکاکا یہ پہلادورہ ہے۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے دورہ امریکاکے دوران ڈرون حملوںکے متبادل میکانزم پربات چیت ہوگی جس کیلیے دونوں ممالک کے درمیان تجاویزکاپہلے ہی تبادلہ ہوچکا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس سربراہ کے مجوزہ دورہ امریکاکے دوران دونوں ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس تعاون بڑھانے اور''تصادم'کم کرنے کے معاہدے کے امکانات بہت روشن ہیں ۔
Load Next Story