76 سال سمندر کی سیر کرنے والا خط بالآخر منزل مقصود تک پہنچ گیا

خط پر 17 مارچ 1936 کی تاریخ درج تھی اور لکھا تھا کہ جس شخص کو بھی یہ خط ملے وہ آسٹریلیا کے درج ذیل پتے پر پہنچا دے۔


ویب ڈیسک January 21, 2013
خط پر17 مارچ 1936 کی تاریخ درج تھی اور لکھا تھا کہ جس شخص کو بھی یہ خط ملے وہ آسٹریلیا کے درج ذیل پتے پر پہنچا دے۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ میں 76 سال پرانا خط اپنی منزل تک پہنچ گیا جسے خط بھیجنے والے کے پوتے نے وصول کیا۔

نیوزی لینڈ میں گزشتہ سال نومبر میں جیوف نامی شخص کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کے دوران ایک بوتل ملی جس میں ایک خط تھا۔ خط پر 17 مارچ 1936 کی تاریخ درج تھی اور لکھا تھا کہ جس شخص کو بھی یہ خط ملے وہ آسٹریلیا کے درج ذیل پتے پر پہنچا دے۔

جیوف نے کئی مہینے کی محنت کے بعد آسٹریلیا میں خط لکھنے والے ہل برک کے پوتے کو ڈھونڈ نکالا اور دادا کا پیغام اس تک پہنچادیا۔ ہل برک نے بحری جہاز کے سفر کے دوران بوتل سمندر میں پھینکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں