عالیہ بھٹ پر پروڈیوسر بننے کا بھوت سوار

اداکارہ فلم بنانے کرنے کے لیے والد مہیش بھٹ سے ہدایات بھی لے رہی ہیں۔


این این آئی May 02, 2017
اداکارہ فلم بنانے کرنے کے لیے والد مہیش بھٹ سے ہدایات بھی لے رہی ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا اورانوشکا شرما کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور ان پر پروڈیوسر بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے کہانیوں کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ فلم بنانے کرنے کے لیے والد مہیش بھٹ سے ہدایات بھی لے رہی ہیں اور جلد ہی اپنے خاندانی پروڈکشن ہاؤس وشیش فلمز کے بینر تلے فلم بنائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔