فیملی بننے کے بعد زندگی بدل گئی کرینہ

سیف کی شکل میں انھیں ایک اچھا شوہر اور اچھا انسان ملا جس پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں، اداکارہ


INP May 02, 2017
سیف کی شکل میں انھیں ایک اچھا شوہر اور اچھا انسان ملا جس پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں، اداکارہ. فوٹو: فائل

بالی ووڈ بیوٹی کوئین کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی اور فیملی بننے کے بعد ان کی زندگی میں کافی تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔

کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ اب بھی پہلے جیسی ہی آزادانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ سیف علی خان اچھے ہم سفرکی طرح ان کے ساتھ ہیں اور وہ امید کرتی ہیں آئندہ بھی ان کی شادی شدہ زندگی ایسی ہی گزرے گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سیف انھیں ہر معاملے میں مفید مشورہ دیتے ہیں، وہ ان کے ہر دکھ سکھ کے ساتھی ہیں، سیف کی شکل میں انھیں ایک اچھا شوہر اور اچھا انسان ملا جس پر خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔