نوجوان سیلفی بناتے ہوئے کنویں میں گر کر ہلاک

پیر کی صبح غوطہ خوروں نے فیضان کی لاش نکل کر ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔


Staff Reporter May 02, 2017
پیر کی صبح غوطہ خوروں نے فیضان کی لاش نکل کر ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گھگر پھاٹک کے قریب گذشتہ روز سیلفی بناتے ہوئے کنویں میں گرنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔

اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گھگر پھاٹک کے قریب واقع کنویں میں اتوار کی شام سیلفی بناتے ہوئے18سالہ فیضان کنویں میں گر گیا تھا، متوفی فیضان اپنے دوستوں اور کزن کے ساتھ گھگر پھاٹک گیا تھا تاہم فیضان کی لاش نیوی اور ایدھی کے غوطہ خور رات بھر تلاش کرتے رہے لیکن لاش نہیں مل سکی تاہم پیر کی صبح غوطہ خوروں نے فیضان کی لاش نکل کر ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔