فوج بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دےاپوزیشن ساتھ ہےچوہدری نثارعلی

بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر واویلا مچا رہا ہے جبکہ ہماری حکومت معذرت خواہانہ رویہ اختیارکئے ہوئے ہے ،چوہدری نثار


ویب ڈیسک January 21, 2013
لائن آف کنٹرول واقعے پر وزیرخارجہ کاردعمل معذرت خواہانہ ہے، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثار احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم پر اپوزیشن جماعتوں میں کافی حدتک اتفاق رائےہے اصل مسئلہ سندھ اور بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کا قیام کا ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول واقعے پر حکومت نے تاحال اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیاجبکہ وزیر خارجہ کا ردعمل معذرت خواہانہ ہے، بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر واویلا مچا رہا ہے جبکہ ہم اپنے فوجیوں کی شہادت پر خاموش ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا جواب دے اپوزیشن فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم اب تک اس میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم پراپوزیشن جماعتوں میں کافی حدتک اتفاق رائےہے اس سلسلے میں جے یو آئی سے مشاورت کی گئی ہے،مولانا فضل الرحمان آئندہ 2 سے 3 دنوں میں اس حوالے سے حتمی جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ سندھ اوربلوچستان میں نگراں حکومت کے قیام کا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |