جھنگ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ پائلٹ محفوظ

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا، ترجمان پی اے ایف


ویب ڈیسک May 02, 2017
طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا، ترجمان پی اے ایف۔ فوٹو فائل

اٹھارہ ہزاری میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری میں پاک فوج کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مستونگ میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ

ترجمان پی اے ایف نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا تاہم زمین پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔