پاکستان کرکٹ ٹیم مئی میں آئر لینڈ کا دورہ کرے گی

پاکستان اورآئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں 2 میچز 23 اور 26 مئی کو کھیلے جائیں گے

پاکستان سے کھیلنا آئر لینڈ کے لئے اپنی حیثیت کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ کوچ آئرلینڈ ٹٰیم فل سمونز فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے مئی میں آئر لینڈ کا دورہ کرے گی۔

ای ایس پی این کرکٹ انفوکے مطابق پاکستان کی ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر آئرلینڈ جائے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں 2 میچز 23 اور 26 مئی کو کھیلے جائیں گےتاہم دونوں میچز کی جگہ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔


آئر لینڈ ٹیم کے کوچ فل سمونز نے دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے اس سیریز کو ممکن بنانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

فل سمونز نے مزید کہا کہ پاکستان سے کھیلنا آئر لینڈ کے لئے اپنی حیثیت کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہو گا، ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے ہوئے اور کچھ لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ سال 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کو زیر کرنے کے بعد آئر لینڈ نے بین الاقوامی سطح پر اپنی حیثیت منوا لی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story