آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم
اے ڈی خواجہ عدالت کے آئندہ حکم تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں، سندھ ہائی کورٹ
BAHAWALPUR:
سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کے ساتھی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل صدیقی بیمار ہیں لہذا وہ پیش نہیں ہوں گے جس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے لہذا کیس چلایا جائےجب کہ آئی جی سندھ اور وزیراعلیٰ کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات ٹھیک نہیں جس سے دیگر معاملات متاثر ہورہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے بغیر کارروائی آگے نہیں بڑھا سکتے، عدالت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو دیا گیا حکمِ امتناع برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی سندھ کو 26 اپریل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت
واضح رہے کہ حکومت سندھ نے آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں تاہم معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کا نوٹی فکیشن معطل کردیا تھا۔