پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کی بھارتی دفترخارجہ طلبی

پاک فوج نے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارتی دفترخارجہ کو جواب


ویب ڈیسک May 02, 2017
پاک فوج نے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستانی ہائی کمشنر کا بھارتی دفترخارجہ کو جواب: فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دفتر خارجہ طلب کرکے گزشتہ روز 2 فوجیوں کی ہلاکت اور لاشیں مسخ کرنے پر سوالات اور احتجاج کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے اور الزام لگایا گیا کہ پاک فوج نے بھارت کے 2 فوجیوں کو ہلاک کرکے ان کی لاشوں کی تضحیک کی ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جب کہ ان کے گزشتہ روز کے واقعے سے متعلق سوالات بھی کئے گئے۔

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی بھارت کی جانب صرف الزامات لگائے جارہے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجیوں کی لاشیں مسخ کرنے کا بھارتی الزام جھوٹ پر مبنی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2 فوجیوں کو ہلاک اوران کی لاشیں مسخ کردیں تاہم پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بٹل اور کریشنا گٹی سیکٹر میں فائربندی کی کوئی خلاف ورزی کی گئی اور نہ ہی کوئی بیٹ ایکشن کیا ہے جب کہ پاک فوج ایک اعلیٰ ترین اور پیشہ وارانہ فورس ہے، وہ کسی فوجی یہاں تک کہ بھارتی فوجی کی بھی تضحیک نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔