فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج

ارکان پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں کی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک May 02, 2017
ارکان پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں کی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے تمام افراد کی رکنیت معطل کیا جائے، درخواست گزار فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایڈوکیٹ حشمت حبیب نے فوجی عدالتوں میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ درخواست گزار نے وفاقی حکومت، وزارت دفاع، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیرمین سینیٹ رضاربانی کو فریق بنایا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالتیں سول عدلیہ کی توہین ہیں

حشمت حبیب نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 255 کے تحت اراکین پارلیمنٹ اپنے حلف کا دفاع کرتے ہیں لیکن ارکان نے فوجی عدالتوں کی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے لہذٰا جن ارکان نے ووٹ دیا ہے ان کی رکنیت معطل کی جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالتیں جائزقراردینے کا فیصلہ چیلنج

درخواست کے متن کے مطابق درخواست گزار نے استدعا کی ہے آئینی درخواست کو سماعت کو منظور کرتے ہوئے 23 ویں ترمیم کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔