کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی29 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

ويسٹ زون پوليس سے 15اورایسٹ زون سے 14جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا جن میں 4مفرورملزمان بھی شامل ہیں،پولیس


Numainda Express January 21, 2013
گرفتارملزمان ميں 4 مفرور ملزمان بھی شامل ہيں، ڈی آئی جي ايسٹ زون عبدالعيلم جعفری فوٹو:اے ایف پی/فائل

پوليس نے مختلف علاقوں میں كارروائيوں كے دوران 29 جرائم پيشہ افراد كو گرفتار كر كے اسلحہ اور منشيات برآمد كرلی۔

ويسٹ زون پوليس نے مختلف علاقوں ميں كارروائياں كرتے ہوئے 15 افراد كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے اسلحہ، 4 موبائل فون، منشيات اور شراب كی بوتليں برآمد كرليں۔ گرفتار ملزمان كے خلاف مقدمات درج كر كے تفتيش شروع كردی گئی ہے۔

دوسری جانب ايسٹ زون پوليس نے مختلف علاقوں ميں كارروائيوں كے دوران 14 افراد كو گرفتار كر كے ان كے قبضے سے اسلحہ اور منشيات برآمد كرلی۔ ڈی آئی جي ايسٹ زون عبدالعيلم جعفری كے مطابق گرفتار ملزمان ميں 4 مفرور ملزمان بھی شامل ہيں جن کے خلاف مختلف نوعيت كے مقدمات درج كر كے تفتيش شروع كردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں